سوئس بینکوں میں 100 ارب ڈالرز سے زائد بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات سامنے لانے کااعلان
جنیوا :آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ (او سی سی آر پی) نے سوئس سیکرٹس کے نام سے سوئس بینکوں میں 100 ارب ڈالرز سے زائد بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات سامنے لانے کا اعلان کردیا۔او سی سی آرپی کے مطابق 100 ارب ڈالرز سے زائد کے بینک اکاو¿نٹس کی تفصیلات آنے کو ہیں اور مجموعی طورپر18 ہزار بینک اکاو¿نٹس کی تفصیلات سامنے آئیں گی۔او سی سی آرپی کے مطابق 47 میڈیا اداروں کےساتھ مل کردنیا کی سب سے بڑی تحقیقات کی ہیں اور یہ تحقیقات سوئس بینکنگ کی پراسراردنیا سے متعلق ہیں۔او سی سی آرپی نے بتایا کہ تحقیقات میں سیاستدانوں، جرائم پیشہ افراد اور جاسوسوں کے مالی رازوں کو بےنقاب کیا گیا ہے۔آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ کے مطابق ان اکاو¿نٹس میں موجود رقوم کی مالیت پاکستانی روپے میں 17 ہزار600 ارب روپے ہے۔
Load/Hide Comments


