ضلع کو بہتر سہولیات فراہم کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں،میر سلیم کھوسہ
مانجھی پور:ہمارے آباؤ اجداد نے ضلع صحبت پور کے علاوہ تحصیل حیردین کے لئے بھی اپنی ذرعی زمینیں کالجز اور مدرسہ اور وہاں کے غریب بزرگوں میں مفت فراہم کیں تاکہ وہاں کے رہائشیوں کی زندگی میں آسانی پیدا ہوسکے، ضلع صحبت پور کے کافی تاریخی گاؤں ہیں جن کو زندگی کی بہتر سہولیات فراہم کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں،ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی میر سلیم احمد خان کھوسہ نے ٹانوری اتحاد کے سربراہ امام بخش ٹانوری کی جانب ایک پروقار تقریب کے انعقاد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،میر سلیم خان کھوسہ نے کہا ہے کہ ضلع بھر کی طرح تحصیل حیردین کے مکینوں کے لئے ہمارے بڑے مرحوم الحاج میر نبی بخش خان کھوسہ نے مدرسہ،کالجز اور غریب نادار لوگوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان میں ذرعی زمینیں فراہم کیں تاکہ وہ اپنی زندگی بہتر طریقے سے گزار سکیں،میر ے دوریاقتدار میں کئی سڑکیں اور کالجزاور سکول کی بلڈنگیں اور کئی دیہاتوں میں بجلی کی فراہمی ودیگر منصوبوں پر کام جاری ہے 2010-12کے سیلاب نے پورے ضلع کی کمنیوکیشن کو تباہ کردیا تھا سارے نظام کو ر ہم برہم کرکے رکھ دیا تھا لیکن میرے اقتدار میں کافی چیزوں کو ٹھیک کیا گیا مسائل زیادہ ہیں اور وسائل کم ہیں اپنی بساط کے مطابق ضلع بھر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کروائیں اور دیگر کام ہورہے ہیں،ضلع کے کئی تاریخی گاؤں توجہ طلب ہیں جن میں حیردین شہر میرے آباء واجداد کا ہے جلد حیردین شہر میں سیوریج سسٹم اور ٹف ٹائل کے منصوبوں پر کام کریں گے اور یہاں کے اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر صحبت پور سے میٹنگ کرکے اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کروں گا اور میر ٹانوری اتحاد اور بلخصوص نوجوانوں سے گزارش ہے کہ وہ بہتر تعلیم پر توجہ دیں اور میرٹ پر ملازمتیں لینے کی کوشش کریں اور مجھ سے جتنا ہوسکا حیردین کے مکینوں کو تعلیم و صحت اور ایجوکیشن کی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کروں گا۔


