کالا باغ ڈیم پر کوئی اتفاق رائے نہیںہوسکتا ہے ,سید مراد علی شاہ

کراچی :وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم پر کوئی اتفاق رائے نہیںہوسکتا ہے نہ ہی عمران خان مسائل حل کرسکتے ہیں وزیراعلیٰ سندھ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے عام انتخابات پیپلز پارٹی پہلے سے زیادہ ووٹ اور نشستیں حاصل کرے گی۔سندھ کو گیس نہ دینے پر آرٹیکل چھ بھی لاگو ہوتی ہے۔انہوں نے یہ بات پیر کو وائی ایم سی اے گراو¿نڈ میں شجر کاری مہم کا افتتاح کرنے کے بعد وہاں موجود میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وزیراعلیٰ سندھ نے پودا لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر امتیاز احمد شیخ اور دوسرے حکام بھی موجود تھے۔وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ شجر کاری مہم کے دوران سندھ بھر میں پانچ کروڑ بیس لاکھ درخت لگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران شیشم نیم سمیت پچیس اقسام کے درخت لگائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں