جیکب آباد، موٹرسائیکل چھیننے والے دو افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

جیکب آباد: جیکب آباد پولیس کا موٹر سائیکل چھننے والے گروہ کے 2کارندوں کو مقابلے کے بعد اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ، شہریوں سے چھینی گئی 10موٹر سائیکلیں برآمد۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس نے موٹر سائیکل چھننے اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کے 2کارندوں کو مقابلے کے بعد گرفتار کرکے شہریوں سے چھینی گئی 10موٹر سائیکلیں، نقدی اور 2ٹی ٹی پسٹل برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ایس ایچ او سٹی اختر ابڑو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم کو روکنے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے کاروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا جن کی نشاندہی پر شہر کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے اور شہریوں سے چھینی گئی 10موٹر سائیکلیں برآمد کرنے سمیت ملزمان سے 35ہزار نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار کئے گئے ملزمان میں نصر اللہ گولو اور نیک محمد اعوان شامل ہیں جو اسٹریٹ کرائم میں ملوث تھے اور ضلع کے مختلف تھانوں پر ان کے خلاف مقدمات درج تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں