جیکب آباد، سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ، 6افراد زخمی
جیکب آباد: جیکب آباد میں آوارہ کتوں نے 3بچوں سمیت 6 سے زائد افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں سگ گزیدگی کے واقعات تھم نہ سکے جیکب آباد میں آوارہ کتوں نے کم سن بچوں سمیت 6افراد کوکاٹ کر زخمی کردیا زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے جمس اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں ویکسین فراہم کی گئی، زخمیوں میں 3سالہ مہک میرانی، 2سالہ ریحان اور غلام مرتضیٰ سمیت دیگر شامل ہیں، رواں ماہ کے دوران جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں سگ گزیدگی کے 90 سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ جیکب آباد میں کتے کے کاٹنے کے واقعات میں اضافے کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کتا مار مہم شروع نہیں کی گئی ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر میں کتا مار مہم چلاکر شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
Load/Hide Comments


