انصاف کی فراہمی و قانون کی بالادستی کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں،نذر محمد بلوچ
لسبیلہ: انصاف کی فراہمی قانون کی بالادستی کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں صوبائی محتسب ادارے کے قیام کا مقصد عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے سائلین ایک سادہ کاغذ پر اپنی شکایات لکھ کرجوع کریں عوامی مسائل کی شنواوئی اور داد رسی بلاتا خیر عمل میں لاہا جاتی ہے ان خیالات کا اظہار محتسب اعلی بلوچستان نذرمحمد بلوچ ایڈوکیٹ نے ڈسٹرکٹ بار حب میں گورننس اینڈ پالیسی پراجیکٹ کے تعاون سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی محتسب تعیناتی کے بعد عوام کو ریلیف دلانے اور شکایات کے ازالے کیلئے ادارہ محتسب سے رجوع کرنے والوں کی ہمہ وقت داد رسی کا ہم نے عزم کیا ہے جس منصب پر ہمیں بٹھایا گیا ہے ہماری کوشش ہے کہ روزآخرت اللہ کے سامنے ہم سرخرو ہوں اور لوگوں نے انصاف کیلئے جس ادارے سے امیدیں وابستہ کی ہیں انہیں فوری ریلیف دلانے کیلئے ہم کوشاں ہیں صوبائی محتسب نے کہا کہ کرپشن کہ وجہ سے سرکاری ادارے زوال پزیرہوئے ہیں بلوچستان کے جس علاقے کا دورہ کریں ہسپتالوں میں ادویات موجود ہیں لیکن سپلائی نہیں ہوتی چھ مہینے سے لوگوں کو ادویات نہیں مل رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بھرتی کے وقت لائنیں لگتی ہیں لیکن ملازمت ملنے کے بعد ٹیچرز ڈیوٹی کے وقت غائب رہتے ہیں لسبیلہ کے تعلیمی اداروں میں سہولیات کا فقدان بھی اس علاقے کی ترقی میں رکاوٹ ہے انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی ہیلتھ سینٹر کا دورہ کریں تمام علاقوں میں ہسپتالوں کے مسائل یکساں ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ لسبیلہ میں افرادی قوت کو ہنر مند بنانے والا ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کھنڈرات اور آثار قدیمہ کا منظر پیش کررہا ہے سوشل سیکیوریٹی ہسپتال کا ذکر کرتے ہوئے محتسب اعلی بلوچستان نے کہا کہ ٹھیکیداروں کی جانب سے ادویات فراہمی میں تاخیر کا ایشو حکام کی غفلت اور نااہلی کا نتیجہ ہے بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر کے باسیوں اور محنت کشوں کو طبی سہولیات فرایمی کا جتنا فنڈز اس ضلع میں ہے اتنا صوبے کے کسی ضلع میں نہیں ہے سیکرٹری لیبر کمشنر سوشل سیکیورٹی اور ورکرز ویلفئیر بورڈ کے مجاز حکام سے 50 بیڈ کے سوشل سیکیورٹی ہسپتال کے مسائل اور ایشوز حل کروائیں گے اور محنت کشوں کو ریلیف دلائیں گے نذر محمد بلوچ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور محتسب اعلی بلوچستان ہزاروں کیسز نمٹائے ہیں صنعتی شہر لسبیلہ میں گورننس کی بہتری کیلئے انتظامی افسران کیساتھ ملکر سرکاری اداروں سے متعلق عوامی شکایات کے ازالے کیلئے ایسا میکانزم بنایا جائیگا تاکہ عوام کو ریلیف ملے صوبائی محتسب نے کہا کہ لسبیلہ ایک گلدستے کی مانند ہے یہاں پاکستان کے مختلف علاقوں اور شہروں سے تعلق رکھنے والے اقوام بستے ہیں صنعتی زون میں سرمایہ انویسٹ کرنے والے ملکی صنعت کاروں پر مشتمل لسبیلہ چیمبر آف کامرس سے بھی میٹنگ منعقد کی گئی ہے جلد کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے وفاقی ریجنل محتسب غلام سرور بروء نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی محتسب دونوں اداروں کے مابین بہترین کوآرڈینیشن کا سسٹم موجود ہے 45 دن میں سائلین کی درخواست پر فیصلہ اور کارواء عمل میں لاء جاتی ہے آن لائن کمپلین وٹس ایپ اور ای میل کے علاوہ تحریری اور فیکس کے ذریعے درخواستوں پر بھی کارواء عمل میں لائی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ سوئی گیس استعمال کرنے والے تین لاکھ گیس کنزیومر پر سلو میٹر چارجز کے ایشو پر ہم نے جی ایم سوئی سدرن گیس کو طلب کیا اور انکا موقف تھا کہ جو بھی فیصلہ وفاقی محتسب ادارے کا ہوگا اسے من وعن قبول کیا جائیگا لیکن بلوچستان میں آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ وفاقی اداروں کے افسران کی بدانتظامی کے معاملے پر بہت کم رجوع کرتے ہیں خضدار کے معزوران کی درخواست پر ضرورت مندوں کو ویل چیئر بیت المال سے مستحقین کو دس دس لاکھ کی گرانٹ دلوائی ہے غلام سرور بروئی نے کہا کہ ایف بی آر کے ایک افسر نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ایک شہری سے زیادہ ٹیکس وصول کیا تھا سائل کی درخواست پر ایف بی آر سے ایک کروڑ ستر لاکھ روپے کی رقم واپس متاثرہ شخص کو دلوائی انہوں نے کہا کہ ادارہ محتسب معاشرے میں کمزور طبقات کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے تقریب سے لسبیلہ بارایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر مجیب احمد اور جنرل سیکرٹری الہی بخش ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں کو زوال پذیر ہونے سے روکنے اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی میں ادارہ محتسب مخلصانہ کردار ادا کررہا ہے انہوں نے کہا کہ مغل بادشاہوں کے دور میں دہلی سے کابل تک اور برٹش دور میں انگلینڈ سے دہلی اور کابل تک گورننس انصاف کی فراہمی کا موثر نظام رائج رہا۔پاکستان میں جنرل ایوب کی دور تک ملک قرض فراہم کرنے ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر کا اعزاز رکھتا تھا لیکن بعد میں آنے والے حکمرانوں نے بیوروکریٹس کیساتھ ملکر گورننس کو کمزور کیا آج ہمیں بین الاقوامی امدادی اداروں سے قرض لینا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ انصاف تک رسائی پروگرام ادارہ محتسب کا مثالی پرگروام ہے اس طرح کے آگاہی سیمینار پروگرام کا بارایسوسی ایشن کے فورم پر انعقاد صوبائی محتسب اعلی کی ذہانت اور نیک نیتی کا مظیر ہے لسبیلہ بار ایسوسی ایشن ادارہ محتسب کے آگاہی پروگرام کا خیر مقدم کرتی ہے اور یقین دلاتی ہے کہ سرکاری اداروں میں گورننس کی بہتری اور عوامی مسائل کی نشاندیی کیلئے وکلاء برادری وفاقی اور صوباء محتسب کے اداروں کیساتھ بھرہور تعاون کی قابل تقلید مثال قائم کرینگے قبل ازیں محتسب اعلی بلوچستان نے 50 بیڈ کے سوشل سیکیورٹی ہسپتال کا دورہ کیا ہسپتال کی زبو حالی اور مسائل کے حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر شاہ بانو سے تفصیلی بریفنگ لی اور فردا فردا مریضوں پیرامیڈیکل اسٹاف سے ملاقات کی اور انکے مسائل سے آگاہی حاصل کی۔


