ایئر فرانس نے یوکرین کیلئے پروازیں منسوخ کردیں

پیرس: روس یوکرین کی کشیدگی، ائیر فرانس نے بھی سیکورٹی خدشات کے پیش نظر یوکرین کی تمام پروازیں منسوخ کر دیں۔ایئر فرانس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیرس اور کیف کے درمیان متوقع پروازوں کو دو طرفہ تعلقات کی بنیاد پر منسوخ کیا گئی ہیں۔یہ فیصلہ خطے کی علاقائی صورتحال کو پیش نظر رکھ کر کیا گیا ہے اور صورتحال پر نظر ثانی کی جائے گی۔واضح رہے کہ ایئر فرانس ہفتے میں 2 دن منگل اور اتوار کو پیرس سے کیف پروازیں چلائی جاتی ہیں۔ایئر فرانس سے پہلے، جرمن کیریئر Lufthansa نے ہفتے کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ پیر سے مہینے کے آخر تک کیف اور اوڈیسا کے لیے پروازیں معطل کر رہے ہیں۔جبکہ ایئر انڈیا نے بھی اعلان کیا کہ وہ یوکرین میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو بچانے کے لیے اگلے ہفتے کیف سے تین پروازیں چلائیں گے، جس میں اضافی پروازوں کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں