عید کے فوری بعد تاریخی دھرنا دیں گے ،مولانا ہدایت الرحمن
کوئٹہ: جو نیئر ٹیچرز اور کمیونٹی سکولزٹیچرز کی جا نب سے بلو چستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنے سے خطاب کر تے ہو ئے بلو چستان کو حق دو تحریک کے رہنما ءمو لانا ہدایت الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ فتح حق اور سچ کی ہو گی بلو چستان کے جو نیئر اور کمیونٹی ٹیچرزضرور کا میا ب ہوں گے مظلو م ہمیشہ کا میاب ہی ہو تا ہے انہوں نے کہا کہ ہم صو بے کی اساتذہ کے جا ئز مطا لبا ت کی حما یت کر تے ہیں اور انہیں بھر پور حما یت کی یقین دہا نی کرا تے ہیں ، انہوں نے حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ حکمرا ن خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں جب کہ ملازمین اپنے جا ئز مطا لبا ت کے لئے سراپا احتجاج ہیں انہوں نے کہا کہ جب بھی صو بے میں کو ئی غریب یا مظلوم احتجاج کر تا ہے تو پو لیس کو ڈنڈے پکڑا دئیے جا تے ہیں ہمیں بتا یا جا ئے کہ کیا یہ ڈنڈا صرف غریبوں کے لئے ہی ہے ، انہوں نے کہا کہ عید کے فورا بعد ایک اور دھر نا دیا جا ئے گا جو حکمرا نوں کی تا بوت میں آخری کیل ثا بت ہو گا ۔ اس موقع پر جو نیئر ٹیچرز اور کمیونٹی اساتذہ کا کہنا تھا کہ حکومت وقت کو ان کی تکا لیف کا کو ئی احساس نہیں آفیسران با لا کو خود تو تمام تر مراعات میسر ہیں اسی لئے انہیں دیگر ملازمین کا احساس نہیں ، انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جے وی ٹیچرز اور معلم القرآن گریڈ 14میں خدما ت انجام دے رہے ہیں لیکن بلو چستان میں انہیں گریڈ 09میں رکھا گیا ہے جو امتیازی سلوک کے سوا کچھ نہیں ،دھر نے کے شرکا ءنے پچاس فیصد پرومو شن کو ٹہ پر عمل در آمد ، مہنگا ئی کی تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ اور پندرہ سالوں سے کنٹریکٹ بنیا دوں پر خد ما ت انجا م دینے والے کمیونٹی سکولز اساتذہ کی مستقلی کا مطا لبہ بھی کیا اور کہا کہ ان کا احتجاج مطا لبا ت تسلیم ہو نے تک جا ری رہے گا بلکہ اس میں شدت بھی لا ئی جا ئے گی ۔


