یورپ کو روسی گیس فراہمی معطلی کافیصلہ،اختتام اچھا ہوا، امریکی عہدہ دار

واشنگٹن :امریکا کے ایک اعلی عہدہ دار نے جرمنی کے روس سے یورپ جانے والی نورڈ اسٹریم 2 پائپ لائن کو عارضی طور پرمعطل کرنے کے فیصلے کو ایک بڑی پیش رفت قراردیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک مستقل اقدام ہوگا۔اس عہدہ دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر عرب ٹی وی کو بتایاکہ اس پائپ لائن کااچھائی کے لیے خاتمہ ہوچکا،یہ اب مردہ ہوچکی ہے اور یہ بڑی بات ہے۔عہدہ دار نے کہا کہ میں ایک قدم پیچھے ہٹنا چاہتا ہوں اورایک ایسی چیز کی نشان دہی کرناچاہتا ہوں جو ان لوگوں پرضائع ہوسکتی ہے جو گذشتہ آٹھ سال کے دوران میں اس تنازع پر توجہ نہیں دے رہے تھے اور وہ یہ کہ روس نے سنہ 2014 سے ان علاقوں پر قبضہ کررکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں