امریکی خلائی ٹیکنالوجی کمپنی نے روس کی نئی سیٹلائٹ تصاویر شائع کر دی
واشنگٹن : امریکی خلائی ٹیکنالوجی کمپنی میکسار ٹیکنالوجیز نے روس کی یوکرین کے سرحد پر فوجی دستے اور آلات کی تعیناتی کی کئی سیٹلائٹ تصاویر شائع کر دی ہیں۔ غیر ملکی خٰبر رسا ں ادارے کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر میں سرحد کے قریب نئے روسی فوجیوں کی نقل و حرکت دکھاتی ہیں۔ روس اور بیلاروس حالیہ دنوں میں یوکرین کے سرحد کے قریب پر بڑے پیمانے پر مشقیں کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ روس نے گزشتہ روز یوکرائن امن معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کردیا، اس موقع پر روسی صدر پوتن نے کہا کہ منسک معاہدے پر اب ہم قائم نہیں ہیں، ہم نے یوکرائن کے علاقوں ڈونیٹسک اور لوگانسک کو تسلیم کرلیا ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹیلی ویڑن خطاب میں کہا کہ روس نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اس لیے امریکا نے روسی بینک ویب اور روسی ملٹری بینک پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جو بائیڈن نے کہا روس کی معیشت کو مکمل طور پر بین الاقوامی مالیاتی نظام سے منقطع کر دیا جائے گا۔


