سازش کے تحت بلوچ نوجوانوں کو جا ن لیوامنشیات میں مبتلا کیا جا رہا ہے،تربت سول سوسائٹی
تربت؛تربت سول سوسائٹی کے کنونیئرگلزاردوست نے تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایک سازش کے تحت بلوچ نوجوانوں کو بلوچستان سمیت سندھ کے بلوچ اکثریتی علاقوں میں جان لیوا منشیات کے لعنت سے مبتلاکروا کر زندہ لاش بنائے جارہے ہیں،جس کے پس پردہ عزائم بلوچ نوجوان نسل کو تعلیم،قومی ترقی اورقومی فرائض سے دوررکھنے کی سازش ہے،انہوں نے کہاکہ انسرجنسی کے نام پر ہمارے گاؤں،محلے،اسکول،ہسپتال،عبادت گاہوں کو ایف سی کیمپ میں تبدیل کردیئے گئے ہیں،جہاں ہماری خواتین اوربچے ہراساں ہوتے ہوئے ذہنی کوفت میں مبتلا ہیں،انہوں نے کہاکہ تربت سمیت بلوچستان میں منشیات کی فروخت،لاپتہ افراد کی بازیابی عدم بازیابی اورپاک ایران بارڈرپر آزادانہ کاروبارکی اجازت نہ دینے کیخلاف تربت سول سوسائٹی کے ممبران 27فروری بروزاتوارکو تربت کے مرکزی چوک شہید فداچوک سے صبح گیارہ بجے تربت تاکوئٹہ ننگے پاؤں لانگ مارچ شروع کیاجائیگا۔کوئٹہ میں جاکراپنے مطالبات پیش کرکے دھرنا دیاجائیگا۔اس سلسلے میں بروز جمعہ 25 اور26فروری کو لانگ مارچ عوامی آگہی کے سلسلے میں کیمپ لگایاجائیگا۔


