روس کسی بھی وقت یورپ میں بڑی جنگ شروع کرسکتا ہے‘ولودیمیر زیلنسکی

کیف :یوکرائن کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کسی بھی وقت یورپ میں بڑی جنگ شروع کرسکتا ہے‘صدر پیوٹن سے ٹیلیفون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر نتیجے میں صرف خاموشی تھی‘یوکرائنی سرحد پر روس کے 2لاکھ فوجی اور ہزاروں جنگی گاڑیاں تعینات ہیں‘ ہم روسی حملے کا جواب دینے کیلئے تیار ہے‘روس نے ہمارے ملک، آزادی، زندگیاں اور بچوں کو چھیننے کی کوشش کی تو ہم اپنا دفاع کریں گے‘ آپ ہمارے چہرے دیکھیں گے ہماری پیٹھ نہیں۔ جمعرات کو روس کے حملے سے قبل قوم سے خطاب کرتے ہوئے یوکرائن کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے متنبہ کیا کہ روس کسی بھی وقت یورپ میں ایک بڑی جنگ شروع کرسکتا ہے۔یوکرائن کے صدر نے کہا کہ انہوں نے صدر پیوٹن سے ٹیلیفون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر نتیجے میں صرف خاموشی تھی۔ روس نے یوکرائنی سرحد پر دو لاکھ فوجی اور ہزاروں جنگی گاڑیاں تعینات کی ہوئی ہیں۔یوکرائنی صدر نے جذباتی انداز میں روسی شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس حملے کو مسترد کریں کیونکہ ان سے یوکرائن کے بارے میں جھوٹ بولا جا رہا ہے۔صدر زیلنسکی نے یہ بھی کہا کہ ان کا ملک روسی حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ اگر روس نے ہمارے ملک، آزادی، زندگیاں اور بچوں کو چھیننے کی کوشش کی تو ہم اپنا دفاع کریں گے۔ آپ ہمارے چہرے دیکھیں گے، ہماری پیٹھ نہیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس صورتحال پر ہنگامی اجلاس بھی متوقع ہے۔فضائی نگرانی کی ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ روس کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مشرقی یوکرائن کی فضا کو پروازوں کے لیے بند کر دیا ہے۔بگڑتی صورتحال کے پیش نظر یوکرائن نے روس میں رہنے والے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر وہاں سے نکل جائیں۔یوکرائنی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ روس جانے سے اجتناب کریں، روس کی جانب سے یوکرائن کے خلاف جارحیت کے نتیجے میں وہ وہاں رہنے والے یوکرائنی شہریوں کو سفارتی مدد فراہم نہیں کرسکیں گے۔واضح رہے کہ روس میں لاکھوں کی تعداد میں یوکرائنی شہری رہائش پذیر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں