حکومت خارجہ اور داخلہ محاذ پر ناکام نظر آتی ہے، راجہ پرویز اشرف
اسلام آباد:راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت خارجہ اور داخلہ محاذ پر ناکام نظر آتی ہے۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ امریکی ریزرو بورڈ کا پاکستانی بینک پر جرمانہ ہمارے مالیاتی نظام پر سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت خارجہ اور داخلہ محاذ پر ناکام نظر آتی ہے، قومی بینک کو اربوں روپے کے جرمانے سے منی لانڈرنگ کیخلاف کوششوں کو دھچکہ لگا، اقدام ایسے وقت میں ہوا جب وزیر اعظم روس کے دورے پر ہیں۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک پارلیمنٹ کو وضاحت دیں، امریکی اقدام سے اسٹاک مارکیٹ کریش ہوئی، مہنگائی کا نیا طوفان آئیگا، نکموں کے ٹولے نے ملک کو عالمی تنہائی میں دھکیل دیا ہے۔سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپوزیشن سے ملکر نالائقوں کے ٹولے کو گھر بھیجے گی، حکمران بستر باندھ لیں، اسلام آباد خالی کرنیکا وقت آ چکا ہے۔


