گورنر بلوچستان کا ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی وفات پر اظہار افسوس

کوئٹہ: گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے بلوچستان کے برزگ قوم پرست سیاسی رہنما ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی وفات پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا. اپنے ایک تعزیتی بیان میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر عبدالحی بلوچ ایک عوام دوست رہنما، غریب پرور، شریف النفس انسان تھے اور سیاست کی دنیا میں مرحوم نے جمہوری رویوں کے فروغ، سیاسی شعور اجاگر کرنے اور عوامی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانے کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں گورنر بلوچستان نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں