اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال بڑھ رہا ہے، سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں انکشاف
اسلام آباد : سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال بڑھ رہا ہے۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا سینیٹر محسن عزیر کی زیر صدارت ہوا جس میں سی ڈی کا سیکٹر I-12 بھی زیر بحث آیا۔ اجلاس میں اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال کا معاملہ زیر بحث آیا تو حیران کن انکشاف سامنے آئے ۔چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھااسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں تربیت کا فقدان ہے،تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال بڑھ رہا ہے آئس ایک خطرناک نشہ ہے جو ہمارے تعلیمی اداروں میں استعمال ہورہا ہے۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ میرا سوال ہے ہم نے ڈرگ ڈیلر کو کہاں پکڑا ہے جس پر سینیٹر طلحہ محمود نے جواب دیا کہ ایف سیکس کالج کے بانڈری وال میں سوراخیں ہیں،جس سے بچوں کو منشیات سپلائی ہوتی ہے،اسکولوں میں بچوں کے منشیات ٹیسٹ کرنا چاہیے


