27 فروری کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا،وزیراعلی بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ 27 فروری 2019ءکو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملایااور اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا لوہا منوایا ،وزیر اعلی نے پاکستانی فضائی حدود میں آنے والے بھارتی طیارے گرانے کے 3 برس مکمل ہونے کے موقع پر جاری کئے گئے اپنے بیان میں کہا کہ قوم اپنی پاک فضائیہ کے شاہینوں کی بہادری عزم اور جزبہ حب الو طنی کو خراج تحسین پیش کرتی رہے گی ،انہوں نے کہا کہ پاک افواج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں 27فروری پاک فضائیہ کی تاریخ میں ایک ناقابل فراموش اور دشمن کا غرور خاک میں ملانے کا دن ہے ،وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کی بہترین پیشہ ورانہ صلاحتیں اور کارکردگی عشروں کی محنت کی مرہون منت ہے، پاک فضائیہ کے شاہین حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ملک کی فضائی سرحدوں کی نگہبانی اور دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ ہمیشہ سبز ہلالی پرچم کو سربلند رکھتے ہوئے قوم کی امیدوں پر پورا اتری ہے اور ہمیں اپنی پاک فضائیہ پر فخر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں