طلبا علم اورہنرکے حصول کے ساتھ ساتھ قومی تحریکوں میں بھرپورکردار اداکریں ،اصغر خان اچکزئی

کوئٹہ:عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی ایڈوائزر پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن اصغر خان اچکزئی نے کہاہے کہ طلبا علم اورہنرکے حصول کے ساتھ ساتھ قومی تحریکوں میں بھرپورکردار اداکریں طلبایونین پرپابندی آمرانہ دور کی عکاسی تھی اس کیلئے اسمبلی فلورپراوزااٹھانافرض تھاازادی اظہار رائے کا حق آئین دیتاہے لہذاآمرانہ رویوں کو ترک اور آزادی اظہار رائے پرقدغن سےگریزکرناہوگا بصورت دیگرترقی وخوشحالی ناپید ہوکررہے گی، ان خیالات کااظہارانہوں نے باچاخان مرکز میں پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی کابینہ اور مرکزی عہدیداران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا جسکی صدارت پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدرپی ایس ایف طاہر شاہ کاکڑنے کی، اجلاس میں تنظیمی امور،نئے سال کے آغازپرداخلہ مہم سے متعلق غوروخوض ہوااجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ 8مارچ سے تمام اضلاع میں تعلیمی داخلہ مہم سے متعلق ریلیاں نکالی جائیگی اس حوالے سے 7مارچ کو صوبائی کابینہ مرکزی عہدیداران کا مشترکہ اجلاس باچاخان مرکز میں منعقدہوگاجس میں صوبائی ایڈوائزرپشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی ایڈوائزراصغرخان اچکزئی خصوصی شرکت کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں