ملک کو موجودہ صورتحال سے پیپلز پارٹی ہی نکال سکتاہے،نواب ثناء اللہ خان زہری

خضدار(بیورورپورٹ) سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہےکہ موجودہ نااہل حکمران عوامی غیض غضب سے اب بچ نہیں پائینگے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا مزار قائد کراچی سے شروع ہونے والا ملک بچاؤ عوامی تحریک سلیکٹڈ حکومت کے خلاف ایک جمہوری حملہ ہے عوامی سمندر اس غیر جمہوری ٹولہ کے خلاف ایک ریفرنڈم ثابت ہوگی یہ تحریک اسلام آباد پہنچ کر پاکستان کو اس ناکام حکومت سے نجات دلائی گی ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری نے گزشتہ روز غیر ملکی دورے کے واپسی کراچی پہنچنے پر پارٹی رہنماؤں ورکروں سپورٹروں سے گفتگو کرتے ہوۓ کیاانہوں نے کہاکہ بلوچستان اور سندھ بھرسے پارٹی کارکنان اور میرے چاہنے والے عوامی لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کرینگے اب اس حکومت کا جانا ٹھرگیاہے کیونکہ حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہ پاکستان کو آئی ایم ایف کا غلام بنادیاہے لوگوں کو روز گار دینے کےبجاۓ غریب عوام کو بے روز گار کردیاہے ملک میں مہنگائی کا ایک طوفان ہے لوگ خودکشیان کررہے ہیں تبدیلی نے عوام کاجینا محال کردیا ہے لوگ دو وقت کے روٹی کےلیۓ پریشان ہے ملک میں ہرچیز ناپیدہے تاجر کسان مزدور زمیندار ملازم ہرطبقہ پریشان ہیں لیکن حکمران سب کچھ ٹیھک کا گرداں پڑھاتے تھکتے نھی اب وقت آگیاہے عوام پیپلز پارٹی کے اس عوامی تحریک کا حصہ بنیں تاکہ ایسے عوام دشمن ٹولہ کا محاسبہ کیاجاۓنواب ثناء اللہ خان زہری نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے اس کی جڑین عوام میں ہے اس ملک کے غریب کسان مزدور مظلوم محکوم طبقات کی نمائندہ جماعت ہے ہمارے پارٹی نے ہمیشہ عوامی مفادت کو تحفظ دیاہے اور اپنے دور اقتدار میں مزدور کسان متوسط اور غریب طبقہ کو ہمیشہ ریلیف فراہم کیاہے انہونے کہاکہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل پیپلز پارٹی کے قیادت کے پاس ہے ملک کو موجودہ صورتحال سے پیپلز پارٹی ہی نکال سکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں