ڈیرہ اللہ یار،چور کار شورومز کے تالے توڑ کر 15 لاکھ روپے نقد اور متعدد گاڑیوں کی فائلیں لے اڑے

ڈیرہ اللہ یار:ڈیرہ اللہ یار میں نامعلوم ملزمان تین کار شورومز کے تالے توڑ کر 15 لاکھ روپے نقد اور متعدد گاڑیوں کی فائلیں لے اڑے شوروم مالکان کے احتجاج سے قبل پولیس نے پانچ روز کی مہلت طلب کر لی،ڈیرہ اللہ یار شہر کی مین قومی شاہراہ پر اتوار کی علی الصبح نامعلوم ملزمان نے تین کار شورومز کے تالے توڑ کر 15 لاکھ روپے نقد اور متعدد گاڑیوں کی فائلیں چوری کر لیں شوروم یونین کے صدر رحمت اللہ کھوسہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوروم مالکان سیف اللہ کھوسہ، حاجی اللہ رکھیہ کھوسہ، حاجی عبدالستار کھوسہ اور سہنا خان جکھرانی نے بتایا کہ اتوار کی علی الصبح 6 بجے ایک سفید رنگ کی بغیر نمبر پلیٹ کار میں سوار تین نامعلوم افراد نے تین شورومز کے تالے توڑ کر مجموعی طور پر 15 لاکھ روپے نقد اور متعدد گاڑیوں کی فائلیں چوری کر لی ہیں ابتدائی طور پر تین گاڑیوں کی فائلیں گم ہیں اور مزید مالکان فائلیں اور ریکارڈ چیک کر رہے ہیں انکا کہنا تھا کہ دکانوں اور شورومز کے تالے توڑ کر چوری کرنے والے گروہ کے کارندے سرگرم ہیں امن امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے خلاف احتجاج سے قبل ڈی ایس پی خاوند بخش کھوسہ اور ایس ایچ او عبدالروف جمالی نے پانچ روز کی مہلت لی اور یقین دہانی کروائی کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا دوسری جانب متاثرہ شوروم مالکان نے چوری واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کو دی ہیں جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں