صوبے کے آبی زخائیر کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے ،میر عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ صوبے کے آبی زخائیر کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے ڈیموں کی تعمیر کے زریعہ پانی کی کمی پر قابو پائیں گے،یہ با ت انہوں نے اتوار کو اپنے ایک ٹوئٹ میں کہی، انہوں نے کہاکہ صوبے کی بقاءکے لئے پانی کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی،5 ارب کی لاگت کا باتوزئی ڈیم قلعہ سیف اللہ اس سال مئی تک مکمل کر لیا جائے گا،میرانی اور حب ڈیم کے بعد باتو زئی ڈیم صوبے کا تیسرا بڑا ڈیم ہوگا،انہوں نے کہاکہ باتوزئی ڈیم سے 22 ہزار ایکڑ اراضی زیر کاشت آئے گی ،ڈیم کی تکمیل سے علاقے میں زرعی انقلاب آئے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں