پیپلزپارٹی عوام کو نا اہل حکمرانوں سے نجات دلاکر ہی د م لے گی،پی پی بلوچستان

کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ عوامی لانگ مارچ میں سندھ کے لاکھوں عوام نے شامل ہوکر ثابت کردیا ہے کہ عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں لانگ مارچ ابھی تک سندھ میں ہی ہے اور حکمرانوں کی چیخیں نکلنا شروع ہوچکی ہیں پیپلزپارٹی عوام کو نا اہل حکمرانوں سے نجات دلاکر ہی د م لے گی ،بلوچستان سے بھی عوامی لانگ مارچ میں شرکت کیلئے قافلے آج کوئٹہ اور دیگر علاقوں سے روانہ ہونگے کوئٹہ سے قافلہ منگل کی صبح ہاکی چوک سے روانہ ہوگا۔ یہ بات انہوں نے پیر کو پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے تین سال کے دوران پی ٹی آئی کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے عمران نیازی حکومت نے ملک کو تباہی و بربادی اور عوام کو تکالیف اور ذہنی اذیت کے سوا کچھ نہیں دیا،عوام کو موجودہ نا اہل ،سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات دلانے کیلئے پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ کراچی سے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہے عوامی لانگ مارچ میں بلوچستان بھر سے بھی پیپلز پارٹی کے پارٹی قافلے بھرپور شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں 22کروڑ عوام اس نااہل حکومت سے جلد نجات حاصل کرلیں گے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے غریب تو غریب متوسط طبقہ کوبھی ایک وقت کی روٹی میسرنہیں ہے حکومت کہتی ہے کہ دنیا بھر میں مہنگائی ہے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ موجودہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا اور جلد ہی عوام خوشخبری سنیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوامی لانگ مارچ میں شرکت کیلئے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرسے قافلے آج روانہ ہونگے کوئٹہ سے عوامی لانگ مارچ میں شرکت کیلئے جیالوں کا قافلہ صبح ساڑھے آٹھ بجے ہاکی چوک کوئٹہ سے روانہ ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کا سندھ حقوق مارچ فلاپ ہو گیا ہے سندھ کی باشعور عوام نے پی ٹی آئی کے سندھ حقوق مارچ کو مسترد کر دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے بڑے لیڈر بھی سندھ میں عوام کو اکھٹا نہیں کر سکے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی کا سندھ حقوق مارچ کتنی حد تک کامیاب ہو سکا ہے مارچ میں عوام تو درکنار انکے اپنے کارکنان بھی شرکت نہیں کر رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں