کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج، او پی ڈی سڑک پر جاری

کوئٹہ:کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹز نے کامیاب مذاکرات کے بعد نوٹیفکیشن جاری ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز و صوبائی حکومت مزاکرات کو 18 دن گزرنے کے باوجود مطالبات منظوری کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا جس کی وجہ سے ینگ ڈاکٹرز کی او پی ڈی سڑک پر جاری ہے۔ ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات منظور کو 18 روز گزرنے کے باوجود نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جلد کور کمیٹی کا اجلاس بلا کر آگے کا بلائحہ طے کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں