حق دو تحریک پنجگور نے شکایت سیل قائم کردیا

پنجگور (نمائند ہ انتخاب ) حق دو تحریک پنجگور نے اللہ اکبر چوک کے قریب شکایت سیل قائم کردیا حق دو تحریک پنجگور کے ترجمان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جن لوگوں نے پارکنگ ٹوکن حاصل کیا تھا اب تک ان کے ٹوکن اسٹیکرز سسٹم پنڈنگ میں ہیں یا ان کو ابھی تک فارم نہیں ملا ھے ان کے لئے بلوچستان اسٹیٹ ایجنسی اللہ اکبر چوک پنجگور میں ایک شکایتی سیل قائم کردیا گیاہے متاثرین شکایت سیل میں آکر اپنے شکایت درج کریں ان کے شکایت کو دور کرنے کے لیے اقدامات کئے جائیں گے بارڈرز کے حوالے سے اگر کسی کو مشکلات کا سامنا ھے وہ اپنے پارکنگ ٹوکن اور شناختی کارڈ کے کاپی جمع کرکے اپنے شکایت درج کرائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں