چین کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے کا سالانہ اجلاس22مئی سے شروع ہوگا

بیجنگ13:ویں قومی پیپلز کانگریس(این پی سی)اپنا تیسرا سالانہ اجلاس22مئی کو بیجنگ میں شروع کرے یہ فیصلہ 13ویں این پی سی قائمہ کمیٹی کے 26اپریل سے 29اپریل تک ہونے والے 17ویں اجلاس کے دوران بدھ کے روز کیا این پی سی قائمہ کمیٹی کے جاری بیان کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی مضبوط قیادت اور کامریڈ شی جن پھنگ کی رہنمائی میں اور پورے ملک اور عوام کی سخت محنت کے ذریعے چین میں نوول کروناوائرس کی وباء کی روک تھام اور قابو پانے کا عمل آہستہ آہستہ بہتر ہورہاہے اور معمولات زندگی اور معاشی معاملات آہستہ آہستہ بحال ہورہے بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے این پی سی کا سالانہ اجلاس مناسب وقت پر بلانے کیلئے شرائط تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں