تعلیم ہی جانور اور انسان شعوری فرق لاتی ہے، بی ایس او پجار

کوئٹہ:نال بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار)نال زون کے ترجمان نے حالیہ خواندگی درجہ بندی کے نتیجے میں قلات ڈویژن کے نچھلے درجے کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی سب سے بڑی ڈویژن قلات جس کا رقبہ صوبہ (کے پی کے)سے بڑھ کر بتایا جاتا ہے، کی لٹریسی ریشو پر باعث شرمندگی کے سوا کچھ نہیں صوبہ بلوچستان کا سب سے بڑا ڈویژن دیگر ریجن کے نسبت تعلیمی حوالے سے سب سے پیچھے اور نچھلے درجات میں شمار ہوتا ہے، اس ڈویژن میں بلوچستان کے نواب، سردار اور دیگر سرمایہ داروں کا تعلق ہے اور یہی ڈویژن میں سے قیمتی معدنیات کا ذخائر موجود ہے، جس میں مختلف قبائل کے لوگ بستے ہیں مگر تعلیم وہ بنیادی حقوق میں سے ایک ہے جو جانور اور انسان میں شعور لانے کا فرق ہے جس سے جڑے ہوئے انسان اعلی درجے کے انسانیت میں شمار ہوتا ہے، لیکن اس ریجن سے تعلق رکھنے والے نوجوان تعلیم کے حصول کو پانے سے مایوس ہوکر خودکشی کے راہ اختیار کرنے پر مجبور ہیں ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان قلات ڈویژن بشمول جھالاوان ریجن کے تعلیمی اداروں پر اپنا توجہ مرکوز رکھ کر ناخواندگی کا خاتمہ یقینی بنائے، حالیہ درجہ بندی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہاں سے منتخب اراکین ممبران قومی اسمبلی اور اراکین صوبائی اسمبلی کا تعلیم کے شعبہ سے کوئی سروکار نہیں، حتی کہ اس ڈویژن میں بے روزگاری شدت اختیار کرچکا ہے جو ناقابل کنٹرول ہے ناانصافی اور اقربا پروری کے رجحان نے معاشرتی اقدار کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا ہے ترجمان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کا قلات ڈویژن کے تعلیمی اداروں پر خصوصی توجہ اور عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں