رکھنی، انتظامیہ کی کارروائی،4کروڑ مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد

کوئٹہ: کسٹمز حکام نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر غیر ملکی سامان برآمد کرلیا ہے۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے رکھنی میں کسٹمز حکام نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کرلیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔ برآمد کئے گئے سامان میں چالیہ، انڈین میڈیسن، ایرانی ڈیزل، اسپیئر پارٹس، پلاسٹک شاپر، سائیکل پارٹس ودیگر شامل ہیں۔ چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان محمد صادق، کلکٹر کسٹمز پریونٹیو ڈاکٹر فرید خان، ایڈیشنل کلکٹر معین افضل نے کامیاب کارروائی پر کسٹمز عملے کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں