امان اللہ کنرانی کی آئینی درخواست، فریقین کے نام و پتہ ایزد کرنے کی اجازت کیساتھ کارروائی ملتوی

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی کی بدھ کے روز آئینی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے درخواست گزار کی اس مقدمہ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان و سپیکر بلوچستان اسمبلی کو بذریعہ سیکرٹری فریق بنانے کی زبانی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست گزار کو اپنی پٹیشن کے سرورق میں ترمیم کے زریعے نئے فریقین کے نام و پتہ ایزد کرنے کی اجازت دے کر سماعت مزید کاروائی کے لئے ملتوی کردی،واضح رہے کہ اس آئینی درخواست میں گزشتہ سال دسمبر کے وسط میں گوادر میں حق دو تحریک کے دھرنے کے خاتمے پر فیض آباد دھرنا کی طرز پر شرکاء کے اندر پانچ پانچ ہزار روپے فی کس تقسیم کرنے کے خلاف آواران پنجگور کے حلقہ 44 سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو وزیراعلیٰ کے اقدام کو سپریم کورٹ پاکستان کے فیصلہ جات کی نفی قرار دیتے ہوئے ان کی نااھلی کی استدعا کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں