سبی،بلوچ کلچر ڈے کی مناسبت سے جرگہ ہال آڈیٹوریم میں پروقار تقریب کا انعقاد
سبی:بلوچ کلچر ڈے کی مناسبت سے جرگہ ہال آڈیٹوریم میں پروقار تقریب کا انعقاد، تقریب کے مہمان خاص کمانڈنٹ سبی اسکاٹ حافظ ندیم لاشاری تھے، پروقار تقریب میں ہزاروں افراد نے کی شرکت، زندہ قومیں اپنی ثقافت کو پروان چڑھاتی ہیں۔ پروقار تقریب سے مقررین کا خطاب۔ تفصیلات کے مطابق بلوچ کلچر ڈے کے حوالے سے جرگہ ہال آڈیٹوریم میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خاص کمانڈنٹ سبی اسکاٹ حافظ شاہد ندیم تھے۔ پروقار تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی جن میں اکثریت نوجوانوں کی تھی۔ نوجوانوں نے بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر شلوار قمیض کے ساتھ سروں پر دستار سجارکھے تھے۔ بعض نوجوانوں نے ہاتھوں میں بلوچی تلوار اور بلچی چھڑی اٹھا رکھی تھی۔ پروقار تقریب میں بلوچی تقافت کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف ٹیبلوز بھی پیش کئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملک و قوم کیلے بلوچوں کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں۔ قیام امن کیلے بلوچوں کی قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ بلوچ دہشتگرد نہیں بلکہ امن پسند محب وطن قوم ہے۔ بلوچوں نے ہمیشہ ملک و قوم اور قبیلے کیلے بے شمار قربانیاں رقم کی ہیں امن و محبت کی اعلی مثال اور مہمان نواز قوم نے ہمیشہ بھای چارے اور پیار و محبت باٹنے کا درس دیا ہے۔ بلوچ کلچر ڈے ہماری ثقافت اور تہذیب و تمدن کا آمین ہے۔ بلوچ کلچر ڈے منانے کا مقصد پوری دنیا کو بتانا ہے کہ بلوچ اپنی ثقافت رسم و رواج سے بے پناہ محبت و الفت رکھتے ہیں اور اپنے اکابرین کے اقوال و افعال اور اپنی ثقافت کو کبھی بھی بھول نہیں سکتے۔ بلوچ کلچر ڈے ہمیں آپس میں اتحاد و اتفاق اور منظم ہوکر جدوجہد کرنے کا درس دیتا ہے بلوچ کلچر ڈے کی تقریب میں آکر جو خوشی میسر آی وہ لفظوں میں بیان نہیں کی جاسکتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ زندہ قومیں اپنی ثقافت رسم و رواج کو فراموش نہیں کرتیں کیونکہ بلوچ اکابرین کی رسم و روایات تہذیب و تمدن ثقافت و کلچر بلوچ معاشرے کا اہم حصہ ہیں. بلوچ کلچر ڈے میں بلوچ قبال کے افراد بلوچی لباس زیب تن کرتے ہیں بلوچی دستار جسے عرف عام میں پگڑی بھی کہا جاتا ہے اپنے سروں پے سجا کے ہاتھوں میں بلوچی لاٹھ اٹھا کر بلوچی ثقافت کو اجاگر کرتے ہیں۔


