مفتی منیب الرحمان کو غیر مسلم قرار دینے کی درخواست خارج
اسلام آباد:شاہد اورکزئی کی مفتی منیب الرحمان کو غیر مسلم قرار دینے کی درخواست کی سماعت کے موقع پر درخواست گزار کی عدم حاضری پر عدالت عظمیٰ نے درخواست خارج کر دی۔معاملہ کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہ ہوا جس پر سپریم کورٹ نے سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب کیخلاف درخواست خارج کر دی۔
Load/Hide Comments


