حکومت پاکستان اور سعودی فنڈ برائے ترقی کے درمیان قرضے موخر کرنے کیلئے معاہدے پر دستخط

اسلام آباد:حکومت پاکستان اور سعودی فنڈ برائے ترقی کے درمیان قرضے موخر کرنے کیلئے معاہدے کردئیے گئے ۔ اقتصادی امور ڈویڑن اور سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ نے جی 20 ڈیبٹ سروس سسپینشن اقدام کے تحت معاہدے پر دستخط کئے گئے ہیں ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق فریم ورک کے تحت 846 ملین امریکی ڈالر کے دو معاہدوں پر دستخط کئے گئے ۔تقریب میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور ایس ایف ڈی کے ایشیا کیلئے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سعود عید آر الشمری موجود تھے۔معاہدے کے تحت مئی 2020ئ تا دسمبر 2021ئ تک کی مدت کا قرضہ آئندہ چھ سال میں ادا کیا جاسکے گا۔ یہ رقم 2022ئ سے آئندہ چھ سال میں سالانہ دو اقساط میں ادا کی جائے گی، اعلامیہ کے مطابق پاکستان مجموعی طور پر 3 ارب 68 کروڑ ڈالر کی رقم قسطوں میں ادا کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں