جی ڈی اے کی عبدالغفور لہڑی کے اثاثے نہ ہونے کی تصدیق

کوئٹہ: گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے جی ڈی اے میں سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی کے اثاثے نہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس گورنمٹ آف بلوچستان کو باضابطہ تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے 3 مارچ کو گودار ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری مراسلہ نمبر 264 /GIDA میں واضع کیا گیا ہے محکمہ جاتی ریکارڈ کی جانچ پڑتال میں سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی کے نام سے جیڈا میں کوئی پلاٹ یا اثاثے نہیں پائے گئے، واضح رہے کہ نیب بلوچستان نے سابق صوبائی وزیر انڈسٹریز میر عبدالغفور لہڑی کے خلاف تحقیقات میں متعلقہ محکموں کو ریکارڈ سے آگاہ کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں