کوئٹہ، نواں کلی سانحہ کا مبینہ قاتل گرفتار

کوئٹہ:پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نواں کلی فائرنگ واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپہ جاری ہیں پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز نواں کلی کے علاقے ٹیچر کالونی میں پیش آنے والے واقعے میں ملوث ملزم کو چھاپے کے دوران گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتار ی کیلئے چھاپے جاری ہے واضح رہے کہ ٹیچر کالونی میں فائرنگ کے واقعے میں 3خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ دو بچے زخمی ہوئے تھے ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں