شاہد خاقان عباسی کا دورہ کوئٹہ، آغا شاہ زیب درانی سے ملاقات

کوئٹہ:سابق وزیراعظم پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماءشاہد خاقان عباسی سے پی ایم ایل این کے مرکزی نائب صدر آغا شاہ زیب درانی کی ملاقات ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی گزشتہ روز مختصر دورہ پر کوئٹہ پہنچنے دورے کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی نائب صدر آغا شاہ زیب درانی نے ان سے ملاقات کی ملاقات کے موقع پر دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملک اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہوچکی ہے اپوزیشن جماعتیں متحدہ ہیں اور موجودہ نااہل نظام سے عوام کو نجات دلانے کیلئے مشترکہ جدوجہد کررہے ہیںیہی وجہ ہے کہ نااہل حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) ہمیشہ سے عوام کی امیدوں کا مرکز رہی ہے اور اب بھی عوام ظالم نظام سے چھٹکارے کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی جانب دیکھ رہے ہیں ہم انہیں یقین دلاتے ہیں کہ انہیں مایوسی کے اس ماحول سے نکالنے کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی اس موقع پر آغا شاہ زیب درانی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام پاکستان مسلم لیگ(ن) کے پلیٹ فارم پر یکجاں ہورہے ہیں اور پارٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہار کررہے ہیں ملک کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان کے عوام بھی مہنگائی بے روزگاری اور حکمرانوں کے ظالمانہ رویوں سے تنگ آچکے ہیں اور اب وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)ایک عوام دوست حکومت کی تشکیل کیلئے قدم بڑھائے بعد ازاں آغا شاہ زیب درانی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ایئرپورٹ پر رخصت کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں