آرمی چیف کے اعلان کا خیر مقدم ، مند چُکاپ بارڈر فوری کھولنے کا مطابلہ
تربت (نمائندہ انتخاب ) آرمی چیف کی جانب سے ایرانی سرحد سے متصل مند چُکاپ کراسنگ پوائنٹ کاروبارکیلئے کھولنے کااعلان خوش آئند ہے ، کئی سال بعد مند چکاپ کراسنگ پوائنٹ کھلنے سے مند کی رونقیں بحال ہوںگی ، بارڈرکھولنے کے اعلان کوجلد عملی جامہ پہنایاجائے، ان خیالات کااظہار بارڈر ٹریڈ یونین مند کے سابق صدر حاجی ارشاد ڈھنڈائی، معروف ٹرانسپورٹر معتبر خلیل رند نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا اس موقع پر معروف کاروباری شخصیات حاجی نزیر فقیر رند، کہدہ وسیم رند، میراکرم رند، محمدنعیم رند، میرجلیل رند، میر فہد رند، اجمل حسین رند ودیگر شخصیات موجودتھے ، حاجی ارشاد ڈھنڈائی اور معتبرخلیل رند نے کہاکہ ہم اہلیان مند کی جانب سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کے حالیہ دورہ تربت کو سراہتے ہیں ان کی عوام دوست پالیسیوں کو سراہتے ہیں اور خاص کر بارڈرٹریڈ کے حوالے سے ان کی پالیسیوں کی پاس داری کریںگے انہوں نے کہاکہ مند ایرانی سرحد سے متصل قصبہ ہے مند مکران بھر کا بزنس حب ہے اوریہاں کے عوام کا گزربسر بارڈر ٹریڈ پرمنحصرہے لہٰذا ہم اپنے قائد ،بلوچستان عوامی پارٹی کے نائب صدر میر عبدالرﺅف رند کے توسط سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ اور حکام بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ جو اعلانات انہوں نے کئے ہیں ان پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے جلد اورفوری اقدامات اٹھائے جائیں ، اہلیان مند سمیت دیگر علاقوں کے عوام مند چکاپ کراسنگ پوائنٹ کھولنے کے حوالے سے آرمی چیف کے اعلان کو خوش آئند سمجھتے ہیں کیونکہ چکاپ بارڈر کھلنے سے یہاں پر نہ صرف دوکانداروں وکاروباری طبقہ کو فائدہ پہنچے گا بلکہ عام اور مزدورپیشہ لوگ مستفید ہوںگے ان کے حالات بہترہوں گے انہوں نے کہاکہ ہم میر عبدالرﺅف رند کے توسط سے اس بارڈر کی بحالی کیلئے کوئٹہ میں سابق وزیر اعلیٰ جام کمال خان اور موجودہ وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو سے اپیل کرچکے ہیں اور حالیہ دورہ تربت کے دوران آرمی چیف نے عوام دوست پالیسیوں کا اعلان کرتے ہوئے چکاپ بارڈرکھولنے کا اعلان کیا جس پر مند میں خوشی کاسماں رہا مند میں عوام نے مٹھائیاں تقسیم کیں کیونکہ کئی سالوں سے چکاپ بارڈربندش سے عوام نان شبینہ کے محتاج ہوکر رہ گئے تھے انہوںنے کہاکہ ہم اس سلسلے میں میر عبدالرﺅف رند کی کاوشوں کوبھی قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں اوران کا بھی شکریہ اداکرتے ہیں۔


