یہ میچ عمران خان ہی جیتیں گے،وزیراعظم نے اپنے کارڈ چھاتی سے لگا کر رکھے ہیں ، شیخ رشید

اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف جمع کرائی جانے والی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کاکہنا ہے کہ یہ میچ عمران خان جیتیں گے۔میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے اپوزیشن کو 172 افراد لانے ہیں اور اس کیلئے ابھی 24 دن پڑے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ میری آج بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی اور وہ پر اعتماد ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے کارڈ چھاتی سے لگا کر رکھے ہیں، جوکچھ ہورہا ہے وہ ملک کی بدنامی کا باعث بننے جارہا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر اسپیکریا وزیراعظم جو بھی فیصلہ کرتے ہیں میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔ اسپیکر14 دن میں اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں