سبی، دھماکے میں زخمیوں کو وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹر میں کوئٹہ منتقل کرنے کے احکامات
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر سبی دھماکے کے 4شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کرنے کے لئے حکومت بلوچستان کا ہیلی کاپٹر سبی روانہ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر حکومت کا ہیلی کاپٹر سبی سے روانہ کردیا گیا، ہیلی کاپٹر کے ذریعے سبی بم دھماکے کے 4شدید زخمیوں کو کوئٹہ سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر پہنچایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ٹراما سینٹر سول ہسپتال کوئٹہ میں زخمیوں کے علاج و معالجہ کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر یاسر کے مطابق ٹراما سینٹر میں ڈاکٹرز اور طبی عملہ موجود ہے۔
Load/Hide Comments


