اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ریٹائرمنٹ کے حوالے سے نئے قواعد پر عمل درآمد کے لئے ہدایات

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ریٹائرمنٹ کے حوالے سے نئے قواعد پر عمل درآمد کے لئے ہدایات جاری کر دیں،وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ہدایت کی گئی ہے کہ نئے قواعد تمام وزارتوں کو بھیجے جائیں تاکہ ان قواعد کے مطابق کاروائی کا آغاز کیا جائے۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام کیڈر کے انتظامی سربراہان کو نئے قواعد کے رول 6 کے مطابق فہرستیں ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت تاکہ سرکاری ملازمین کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔
Load/Hide Comments


