اوستہ محمد ، مسلح افراد کی فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق
اوستہ محمد:بشیر آباد کے رہائشی احسان علی ڈومکی کو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔واقع لا جواب موڑ پر پیش آیا ۔ملزم فرار۔قاتل مگسی قبائل سے تعلق ہے۔تفصیلات کے مطابق صدر تھانہ کے حدود میں تین مو ٹر سائیکل سواروں نے لا جواب کے مقام پر احسان علی ڈومکی پر اس وقت فائرنگ کیا کہ احسان اپنی کار میں جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کی جو موقع پر جاں بحق ہو گئے اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او عبدلغنی پٹھان موقع پر پہنچ کر نعش اسپتال لے گئے اور حملہ آوروں کا تعقب شروع کیا ۔نعش پوسٹ مارٹم کے بعد نعش گھر پہنچا تو کہرام مچ گیا ایس ایچ کے مطابق قتل کی وجہ سیاہ کاری ہے جس کا فیصلہ بھی ہوا لیکن انہوں نے انہیں قتل کیا قاتل مگسی قبائل سے تعلق رکھتے ہیں جو شہداد کوٹ سندھ کے ہیں پولیس نے ملزمان کے گوٹھ کا گھیراو کیا ہوا ہے۔
Load/Hide Comments


