پولیس افسر اور انتظامیہ کٹھ پتلی کے غیرقانونی حکم پرعمل نہ کریں, آصف زرداری

ایک بیان میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم خوف اور دہشت کے ذریعے اراکین پارلیمنٹ کو ہراساں کر رہے ہیں، صرف جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ممبر نہیں تمام اسمبلی ارکان کو ڈرانےکی کوشش کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علمائے اسلام کے محافظ دستے انصار الاسلام کے کارکنوں کی موجودگی پر اسلام آباد پولیس نے آپریشن کرکے متعدد گرفتاریاں کی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پولیس جے یو آئی کے ایم این اے صلاح الدین ایوبی کو بھی گرفتار کر کے لے گئی جبکہ 10 سے 12 رضا کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں