میر عبدالقدوس بزنجو کی نواب ثناءاللہ خان زہری سے ملاقات

اسلام آباد :وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے جمعرات کے روز یہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی نواب ثناءاللہ خان زہری سے ملاقات کی اس موقع پر ملک اور صوبے کی سیاسی صورتحال کے علاوہ دونوں رہنما¶ں نے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران اور سینٹر محمد عبدالقادر اسلام آبادوزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے لسبیلہ اور گوادر کی نشست سے منتخب رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے بلوچستان ہا¶س میں ملاقات کی اس موقع پر سیاسی امور کے علاوہ لسبیلہ اور گوادر کے ترقیاتی امور و مسائل پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی وزیراعلیٰ نے کہا کہ گوادر سمیت لسبیلہ اور دیگر اضلاع کی ہمہ جہت ترقی حکومت کی تر جیحات میں شامل ہے اور ترقیاتی عمل میں کسی قسم کی رکا¶ٹ پیدا نہیں ہونے دی جائے گی محمد اسلم بھوتانی نے صوبے کی ترقی کے لیے صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہا صوبائی وزیر مواصلات سردار عبدالرحمان کھیتران اور سینٹر محمد عبدالقادر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں