مچھ،کوئلہ کان میں گیس بھرجانے سے 4کاکن بے ہوش
مچھ:مچھ کوئلے کی کان میں دوران کانکنی گیس بھر جانے سے 4کان کن بے ہوش ہوگئے گیس سے حالت غیر ہونے والے کانکنوں کو مچھ میں ضروری طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا تفصیلات کے مطابق مچھ نقشبندی کول کمپنی کے ایک کوئلہ کان میں دوران کان کنی کان میں گیس بھر جانے کے باعث چار کان کن حسین ولد علی رحیم سید یحیی ولد سید غلام سید امین ولد صفدر احمدنواز ولد کاکڑی خان بے ہوش ہوگئے ساتھی کان کنوں نے اپنی مدد آپ ریسکیو کاکام سرانجام دے کر گیس سے غیر ہونے والے کان کنوں کو نکال کر مچھ سول ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری طبی امداد کے بعد کان کنوں کو مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔
Load/Hide Comments


