دکی، خاتون کی ہلاکت پر انتظامیہ کی جانب سے کلینک سیل

دکی: دکی میں نجی کلینک میں خاتون کی ہلاکت کا واقعہ، انتظامیہ کی جانب سے سیل کیا گیا میڈیکل سٹور چند ہی گھنٹوں بعد واپس کھول دیا گیا، تین دن گزرنے کے باوجود تاحال ایف آئی ار بھی درج نہیں ہوسکی۔ذرائع کے مطابق تین روز قبل مقامی کلینک میں اتائی ڈاکٹر رشید احسان کے مبینہ طور پر غلط انجکشن سے خاتون جان بحق ہوگئی تھی اور پھر 5گھنٹے گزر جانے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر دکی حضرت ولی کاکڑ نے لیویز اہلکاروں کے ذریعے کلینک اور میڈیکل سٹور سیل کردئیے تھے جبکہ چند ہی گھنٹے بعد راتوں رات میڈیکل سٹور اور کلینک کا مین دروازہ واپس کھول دیا گیا۔حالانکہ اسسٹنٹ کمشنر دکی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ رشید احسان نامی ڈاکٹر کے میڈیکل سٹور کے لائسنس کی معیاد 6مہینے قبل ختم ہوچکی ہے جبکہ ڈاکٹر موقع سے فرار ہے اسلئے انکی ڈگری تاحال چیک نہیں ہوسکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں