اسلام آباد پولیس پی ڈی ایم کی عدم اعتماد تحریک سے خوفزدہ ہے، سردار نصیر موسیانی

خضدار: بی این پی کے مرکزی رہنما و مرکزی کمیٹی کے ممبر سابق ضلعی ناظم سردار نصیر جان موسیانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جمعیت کے ارکان اسمبلی مولانا سید آغا محمود شاہ مولانا جمال الدین مسعود مولانا صلاح الدین ایوبی سینٹر کامران مرتضی اپوزیشن ارکان اور انصارالاسلام پر اسلام آباد پولیس کی ناروا سلوک تشدد و حملے گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے پی ڈی ایم کے عدم اعتماد تحریک کے خوف سے انصار الاسلام جمعیت کے ارکان اسمبلی سینیٹرز اپوزیشن کے ارکان اسمبلی پر بربریت کیا ہے قابل مزمت ہے عدم اعتماد پیش کرنا ارکان کا جمہوری و سیاسی حق ہے پارلیمنٹ لارجز پارلیمنٹ کے ارکان یا ان کے مہمانوں پر بند کرنا جمہوری اقدار کے خلاف ہے موجودہ حکومت ایسے ہتھکنڈوں سے باز آجائے ورنہ ملک میں بد امنی پیدا ہوگی اور اسکی تمام تر ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں