سدرا امین نے پاکستان کی جانب سے ویمن ورلڈکپ میں تاریخ رقم کر دی

ہیملٹن: قومی ٹیم کی اوپنر سدرا امین آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں سنچری اسکور کرنے والی پہلی پاکستانی بیٹر بن گئیں۔آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش کی جانب سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنا سکی اور گرین شرٹس کو 9 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹر سدرا امین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری مکمل کی جو ناصرف ان کے کیرئیر کی پہلی سنچری بلکہ آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں کسی بھی پاکستانی بیٹر کی بھی پہلی سنچری ہے۔سدرا امین نے 136 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی اور وہ 104 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئیں۔اس سے قبل کسی بھی پاکستانی بیٹر کی جانب سے آئی سی سی ویمن ورلڈکپ میں سب سے زیادہ اسکور 79 رنز تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں