’پچز سڑک کی مانند تھیں‘، سابق آسٹریلوی کپتان بھی بول پڑے

آسٹریلیا کے سابق کپتان مارک انتھونی ٹیلر نے بھی پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میں ڈیڈ پچز بنانے پر تنقید کی ہے۔
مارک ٹیلر نے ایک بیان میں کہا کہ راولپنڈی اور کراچی ٹیسٹ میں پچز سڑک کی مانند تھیں، پاکستانی بولرز کے پاس تیز رفتار سے بولنگ کرانے کی صلاحیت ہے، پاکستان کی ٹیم مینجمنٹ نے اپنے فاسٹ بولرز کو بیک نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ ٹیم پاکستان میں جیتنے کے لیے آئی ہے۔ْ
واضح رہے کہ ٹیسٹ میچز کے لیے راولپنڈی اور کراچی کی بنائی گئی ڈیڈ پچز پر کئی تجزیہ کار تنقید کرچکے ہیں، اس کے علاوہ آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر اور پاکستانی سابق کرکٹر محمد حفیظ نے بھی اس پچ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں