مستونگ، چوری و رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ، شہری پریشان
مستونگ (انتخاب نیوز) مستونگ میں اسٹریٹ کرائمز میں چوری و راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ،شہری پریشانی میں مبتلا ہو گئے،چور شام کے اوقات میں گلی کوچوں میں لوگوں سے موبائل نقدی اور قیمتی اشیاء چھیننے لگے عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،شہری عدم تحفظ کا شکار، تفصیلات کے گرمی شروع ہوتے ہی ایک بارپھر مستونگ شہر و گردونواح نواح کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں اچانک اضافہ ہوگیاہیں چور اسلحہ کے زور پر شام کے اوقات میں شہریوں کو لوٹنے لگے گزشتہ شب اسٹیڈیم کے عقب میں عزیز آباد میں نامعلوم چوروں نے ریاض احمد سے قیمتی موبائل اسلحہ کے زور پر چھین کر فرار ہوئے اس سے قبل تین روز قبل ٹنڈلان میں بھی شہریوں سے اسلحہ کے زور پر متعدد موبائل فون چھین کر فرار ہوئے،علاوہ ازیں عزیزآباد نزد ڈاکخانہ متعدد بار لوگوں سے موبائل سمیت نقدی وغیرہ چیھننے کی وارداتیں رونما ہوئی،متاثرہ لوگوں نے اطلاعی رپورٹ بھی درج کیا مگر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی سکی،مستونگ میں اچانک چوری و راہزنی کی وارداتوں میں اضافے سے شہری پریشانی کا شکار ہوکر عدن تحفظ کا شکار ہورہے ہیں۔مستونگ کے عوامی حلقوں نے پولیس انتظامیہ سے چوری و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے عوام کی تحفظ کو یقینی بنائی۔


