پاکستانی حدود میں بھارتی میزائل گرنابڑی تباہی کا باعث بن سکتا تھا، قمر باجوہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو میں ہوئی، اہم بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال پر بریفنگ، ملکی اندرونی سیکورٹی صورتحال، مغربی سرحدوں کے انتظام پر پر تبادلہ خیال، کور کمانڈر کانفرنس کا بھارت سے میزائل فائر ہونے کے واقعہ پر اظہار تشویش، بھارت نے واقعہ حادثہ قرار دیا جو کسی بڑی تباہی کا باعث بن سکتا تھا، کانفرنس کے شرکاء نے واقعے کے متعلق عالمی فورم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا، ایسے خطرناک واقعات علاقائی امن کے لیے خطرہ ہوسکتے ہیں، آرمی چیف نے انسداد دہشت گردی کے حالیہ آپریشنز کی کامیابیوں کو سراہا، کانفرنس کے شرکاء کا ملکی سلامتی کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار۔

اپنا تبصرہ بھیجیں