پی آئی اے نے ائیر لائن ایسوسی ایشنز کیساتھ تمام معاہدے منسوخ کر دیے

قومی ائیرلائن (پی آئی اے) نے تمام ائیر لائن ایسوسی ایشنز کے ساتھ ہر طرح کے ورکنگ معاہدے منسوخ کر دیے۔پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پالپا، ساسا، سیپ، آٹاپ، پکا کی مینجمنٹ سے بارگیننگ کرنے کی غیر قانونی حیثیت ختم کردی گئی ہے کیونکہ پی آئی اے میں دیگر اداروں کے برعکس گروہوں کی تعداد زیادہ تھی جو انتظامیہ کے متوازی نظام چلا رہے تھے۔اس متعلق ترجمان قومی ائیر لائن کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایشنز ذاتی و سیاسی مفادات کی وجہ سے اصلاحات کے عمل میں سب سے بڑی رکاوٹ تھیں اور نوٹیفکیشن کا مقصد شدید بحران کا شکار پی آئی اے میں اصلاحات کے عمل میں تیزی لانا ہے۔
Load/Hide Comments


