پی آئی اے کا اسلام آباد سے کاشغر کے لئے خصوصی پروازوں کا آغاز

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے نے اسلام آباد سے کاشغر کے لئے خصوصی کارگو چارٹر پروازوں کا آغاز کر دیا۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے پاکستان کی پہلی ائر لائن ہے جو کاشغر کے لئے پروازیں چلا رہی ہے،کاشغر کیلئے دس خصوصی چارٹر پروازیں آپریٹ کی جائیں گی،31 مارچ تک جاری رہنے والی ان پروازوں کیلئے ائر بس طیارے استعمال کئے جارہے ہیں،ان چارٹر پروازوں سے برآمد کنندگان کو اپنی مصنوعات کی ترسیل میں آسانی ہو گی۔ ترجمان کے مطابق چارٹر پروازوں سے پی آئی اے کو اضافی ریونیو حاصل ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں