اسپیشل یونٹ کی وفاقی دارالحکومت میں موجودگی کا جواز کیا ہے، علی زیدی

اسلام آباد (انتخاب نیوز)وفاقی وزیر بحری امور و علی حیدر زیدی نے سندھ ہاس اسلام آباد میں نجی مسلح دستوں اور سندھ پولیس کے سپیشل یونٹ کے دستوں کے اکٹھ پر تحقیقات کیلئے خط لکھنے کااعلان کیا ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاکہ سندھ حکومت نے کس ضابطے کے تحت وفاقی دارالحکومت میں مسلح دستے جمع کررکھے ہیں۔ وزیراعلی سندھ بتائیں سندھ پولیس کے سپیشل دستوں کی وفاقی دارالحکومت میں موجودگی کا جواز کیا ہے۔ وفاقی وزیر علی زیدی نے کہاکہ میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو مراسلہ بھیج رہا ہوں، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈی آئی جی سپیشل یونٹ مقصود میمن کیجانب سے اس احمقانہ حرکت کی تحقیقات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں